COVID-19 کی معلومات میں کچھ اپڈیٹ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین نئی رہنمائی کے لیے براہِ مہربانی gov.uk
Gov.uk
Gov.uk
اپنی زبان میں ترجمہ کریں  
 

ویکسینز کی وضاحت۔

کچھ 5 سے 11 عمر کے اور 12 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو ویکسینیشنز کی پیش کش کی جا رہی ہے۔ یہ UK میں مفت ہیں اور 12 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ COVID-19 کے خلاف مکمل ویکسین لگوانے کے لیے کم سے کم 2 یا زائد خوراکیں لے۔

 

 

 

آپ کو ویکسین کیوں لگوانی چاہیے؟

چونکہ پابندیوں میں نرمی کردی گئی ہے اور ہم COVID-19 کے ساتھ زندگی گزارنا سیکھ رہے ہیں، اس لیے ویکسین لگوانا اور بھی اہم ہے کیونکہ COVID-19 کے خلاف ویکسین آپ کا بہترین تحفظ ہے۔COVID-19 سے کوئی بھی شخص شدید بیمار یا طویل مدتی اثرات کا شکار ہو سکتا ہے۔ ویکسینز آپ کو سنگین طور پر بیمار ہونے سے روکنے کا سب سے بہترین طریقہ ہیں، اور یہ یقینی بناتی ہیں کہ آپ زیادہ عمومی زندگی گزار سکیں۔ ویکسینز:
  • اگر آپ COVID-19 میں مبتلا ہو جائیں تو آپ کے شدید بیمار ہونے، یا موت کے خطرے کو کم کرتی ہیں
  • آپ کے COVID-19 میں مبتلا ہونے، یا اسے پھیلانے کا خطرہ کم کرتی ہیں
  • اگر آپ COVID-19 میں مبتلا ہو جائیں تو آپ کے بیمار محسوس کرنے کی مدت کو کم کرتی ہیں۔ ویکسین لگوانے والے لوگوں کو نسبتا معمولی بیماری ہوتی ہے اور وہ ویکسین نہ لگوانے والوں کی بہ نسبت عام زندگی کی طرف جلدی لوٹ سکتے ہیں
  • COVID-19کی مختلف شکلوں کے خلاف تحفظ فراہم کرنے میں مدد دیتی ہیں
  • کچھ 5 سے 11 عمر کے اور 12 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کے لیے مفت ہیں۔
  • ویکسینز ہر روز دستیاب ہیں آپ آن لائن اپائنٹمنٹ لے سکتے ہیں یا بس اپنے مقامی واک-ان سنٹر یا پاپ-اپ ویکسینیشن کلینک میں جا سکتے ہیں۔

COVID-19 ویکسینز کی وضاحت

فی الوقت UK میں استعمال کے لیے 4 مختلف منظور شدہ ویکسینز یہ ہیں۔ Oxford/AstraZeneca vaccine، Pfizer/BioNTech vaccine،  Moderna vaccine اور Janssen vaccine۔

تمام 4 ویکسینز کو UK اور پوری دنیا میں، ہزاروں لوگوں پر آزمایا گیا ہے اور انہیں خود مختار میڈیسینز اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی (MHRA) کے ذریعہ منظور کیا گیا ہے تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ سخت بین الاقوامی تحفظ، کیفیت اور اثر پذیری کے معیارات پر پورا اترتی ہیں۔

ویکسین لگوانے میں ابھی دیر نہیں ہوئی۔

ویکسینیشن مراکز سب کے لیے کھلے ہیں، چاہے آپ اپنی پہلی، دوسری یا بوسٹر خوراک کے لیے آ رہے ہوں۔ ویکسین لگوانے میں زیادہ دیر نہیں ہوئی ہے۔

اپنی مفت ویکسین بک کروائیں

How do COVID-19 vaccines work?

ویکسین کون لگوا سکتا ہے؟

  •          12 سال سے زیادہ عمر کا ہر فرد 2 خوراکیں حاصل کر سکتا ہے
  • کچھ 5-11 سال کی عمر کے بچوں کو پیش کیا جا رہا ہے
  • 16 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگ، اور 12 سے 15 سال کی عمر کے کچھ بچے بھی، بوسٹر خوراک حاصل کر سکتے ہیں۔

بچوں کے لیے ویکسینز

12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہر فرد اور 5-11 سال کے کچھ بچوں کو COVID-19 ویکسین کی پہلی خوراک کی اور 12 ہفتوں بعد دوسری خوراک کی پیش کش کی جا رہی ہے۔ اگر آپ کا بچہ اہل ہے تو مقامی NHS سروس کے ذریعے اپائٹمنٹس کا انتظام کرنے کے لیے آپ سے رابطہ کیا جائے گا۔ بوسٹرز ان بچوں کو دیے جا رہے ہیں جو 16 سال اور اس سے زیادہ عمر کے ہیں جنہوں نے کم از کم 3 مہینے پہلے اپنی دوسری خوراک لی ہے۔

 

والدین یا سرپرستوں سے ان کے بچے کی ویکسینیشن سے پہلے ہمیشہ ان کی رضامندی طلب کی جائے گی۔ انہیں اس بارے میں معلومات کے ساتھ ایک خط موصول ہوگا کہ ان کے بچوں کو ویکسین کی پیش کش کب کی جائے گی۔ زیادہ تر بچوں کو ان کے والد/والدہ یا سرپرست کی رضامندی کی صورت میں اسکول میں ویکسین لگائی جائے گی لیکن آپ اپنے بچے کی ویکسین آن لائن بھی بک کر سکتے ہیں

مزید جانکاری حاصل کریں

ویکسین اور حمل

آپ کے حمل کے دوران یا حاملہ ہونے کی کوشش کرتے وقت، اور دودھ پلانے کے دوران کسی بھی وقت ویکسین لگانا محفوظ ہے۔

  • حمل کے دوران آپ کو انفیکشن ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ آپ اور آپ کے بچے دونوں کی حفاظت کے لیے حمل سے پہلے/دوران حمل COVID-19 کی ویکسینیشن ضروری ہے۔
  • اگر آپ اپنے حامل کے دوران COVID-19 میں مبتلا ہوتی ہیں، تو یہ آپ کے قبل از وقت پیدائش، پری کلیمپسیا اور مردہ پیدائش کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے – ویکسین لگوانا آپ اور آپ کے بچے کو COVID-19 کے سنگین اثرات سے محفوظ رہے گا۔
  • یہ ویکسین حاملہ خواتین کے لیے محفوظ ہے اور COVID-19 کے آپ اور آپ کے بچے پر پڑنے والے سنگین اثرات کے خلاف آپ کا بہترین دفاع ہے۔
  • آپ COVID-19 ویکسین حاصل کرنے کے بارے میں اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے لیے اپنے مقامی ویکسینیشن سنٹر جا سکتے ہیں۔
  • خواتین کے لئے تجویز کردہ ویکسین پروگرام 2 خوراکیں اور ایک بوسٹر ہے – جس میں پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان کم از کم 8 ہفتے اور دوسری خوراک اور بوسٹر کے درمیان کم از کم 3 مہینے ہیں۔ فائزر اور موڈرنا ویکسین حمل کے دوران پیش کی جاتی ہیں۔

اپنی ویکسین کیسے حاصل کریں

اپنی ویکسین بک کروانے میں ابھی زیادہ دیر نہیں ہوئی۔ کچھ ایسے طریقے ہیں جن کے ذریعے آپ ویکسین حاصل کر سکتے ہیں۔

آن لائن بک کریں

آپ کسی بھی وقت آن لائن اپائنٹمنٹ بک کر سکتے ہیں۔

مقامی واک-ان سنٹر

اگر آپ 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں تو آپ بغیر کسی اپائنٹمنٹ کے جا سکتے ہیں۔ آپ کے لیے کسی GP کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا یا کوئی شناختی کارڈ لانا ضروری نہیں ہے۔

اپنے ڈاکٹر کے ساتھ بک کریں

اس سروس کا استعمال کرنے کے لیے آپ کا برطانیہ میں کسی GP سرجری میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ کا کوئی GP نہیں تو آپ کسی ایک کے ساتھ رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

 

جب آپ ویکسین لگواتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟

ویکسین سنٹر میں آپ کو 30 تا 45 منٹ سے زیادہ وقت نہیں لگنا چاہیے۔ اگر آپ ذاتی علیحدگی اختیار کیے ہوئے ہیں، COVID-19 کے PCR ٹیسٹ کا انتظار کر رہے ہیں یا COVID-19 ٹیسٹ مثبت آنے کے 4 ہفتوں کے اندر آپ کو ویکسین اپائنٹمنٹ میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔
  1. اپنی طبی روداد کے بارے میں بات کریں

    آپ سے آپ کی طبی روداد کے بارے میں کچھ سوالات پوچھے جائیں گے، تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ لوگوں کی اس معمولی تعداد میں سے نہیں ہیں جو طبی وجوہات کی بنا پر ویکسین نہیں لگوا سکتے۔

  2.  ویکسین لگوانا

    پھر آپ اپنے بازو کے بالائی حصے میں ویکسین کا انجیکشن وصول کریں گے (آپ انتخاب کر سکتے ہیں کہ کس بازو میں)۔ یہ ایک چھوٹی پن کی چبھن کی طرح محسوس ہوتا ہے جو 1-2 سیکنڈ تک برقرار رہتی ہے۔

  3. آرام کریں۔ 15 منٹ تک بیٹھیں

    ویکسینیشن کے بعد ممکنہ طور پر آپ سے 15 منٹ تک انتظار کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ اپنے ساتھ گھر لے جانے کے لیے آپ کو اس بارے میں ایک ورقہ بھی دیا جائے گا کہ آپ کو اپنی ویکسینیشن کے بعد کس چیز کی توقع کرنی ہے۔

بوسٹر ویکسینز

بوسٹر ویکسینز کی پیش کش لوگوں کو COVID-19 سے شدید بیمار ہونے کے خلاف نسبتاً زیادہ طویل تحفظ فراہم کرنے کے لیے کی جا رہی ہے اور یہ ان لوگوں کو فراہم کیے جا رہی ہیں جنہوں نے اپنی ویکسین کی دوسری خوراک کم سے کم 3 مہینے پہلے حاصل کی تھی۔ آپ اپنا بوسٹر یہاں بک کروا سکتے ہیں۔ یہ فی الوقت درج ذیل لوگوں کے لیے ہے:

  • وہ لوگ جو کیئر ہومز میں رہتے اور کام کرتے ہیں
  • صف اول کے طبی اور سماجی نگہداشت کے کارکنان
  • 16 سال یا اس سے زائد کے افراد
  • 16 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگ جو ایسے طبی عارضے میں مبتلا ہیں جس سے ان کے COVID-19 سے شدید بیمار ہونے خطرہ زیادہ ہوتا ہے اور جو لوگ کسی ایسے شخص کے بنیادی نگہداشت کنندہ ہیں جنہیں COVID-19 سے زیادہ خطرہ ہے
  • 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ایسے لوگ جو کسی ایسے شخص کے ساتھ رہتے ہیں جس کے انفیکشنز میں مبتلا ہونے کا امکان زیادہ ہے

عام ضمنی اثرات

تمام دوائیں ضمنی اثرات کا باعث بن سکتی ہیں اور تمام COVID-19 ویکسینز کے کچھ ایسے عام ضمنی اثرات ہیں جو کچھ لوگوں میں ظاہر ہوں گے۔ یہ عام طور پر ایک ہفتہ سے بھی کم رہتے ہیں۔ اگر یہ خراب صورت اختیار کر جائیں، یا آپ فکر مند ہوں تو NHS 111 پر کال کریں۔ COVID-19 ویکسینز کے ضمنی اثرات اور تحفظ کے بارے میں مزید جانکاری حاصل کریں۔ ضمنی اثرات میں یہ سب شامل ہو سکتے ہیں

بازو میں تکلیف

تھکاوٹ محسوس کرنا

سر درد

عام درد

معمولی فلو جیسی علامات

اگر علامات مزید خراب صورت اختیار کر لیں یا آپ فکرمند ہوں تو 111 پر کال کریں

حقیقت

UK میں موجود زیادہ تر لوگ جنہیں ویکسین کی پیش کش کی گئی وہ اسے حاصل کر چکے ہیں۔ 52 ملین سے زیادہ لوگ COVID-19 ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کر چکے ہیں، اور 48 ملین لوگ اپنی دوسری خوراک اور 38 ملین اپنی بوسٹر حاصل کر چکے ہیں۔

اعداد و شمار بمطابق فروری 2022 درست ہیں – Gov.uk

ویکسین کے متعلق کثرت سے پوچھے جانے والے سوالات (FAQ)

ہم نے COVID-19 ویکسینز کے متعلق کثرت سے پوچھے جانے والے کچھ سوالات جمع کیے ہیں۔ اگر آپ کو اپنا سوال یہاں نہیں نظر آتا ہے تو، ہم سے رابطہ کریں۔

سوال

ویکسینز کیسے کام کرتی ہیں؟

COVID-19 کے خلاف مکمل طور پر ویکسین لگوانے کے لیے 16 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو کم سے کم 2 خوراکیں اور بوسٹر لینا چاہیئے۔

مکمل طور پر ویکسین لگوانے کا کیا مطلب ہے؟

COVID-19 کے خلاف مکمل طور پر ویکسین لگوانے کے لیے 16 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو کم سے کم 2 خوراکیں اور بوسٹر لینا چاہیئے۔

ہرڈ امیونٹی کیا ہے؟

متعدی بیماریاں اکثر ایک شخص سے دوسرے تک بہ آسانی منتقل ہو جاتی ہیں اور پوری کمیونٹیز تیزی سے متاثر ہو سکتی ہیں۔ اگر ویکسینیشن کے ذریعے کسی کمیونٹی کے ایک کافی بڑے تناسب کو محفوظ رکھا جاتا ہے تو اس سے بیماری کا پھیلنا مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ ان لوگوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے جو متاثر ہو سکتے ہیں۔

COVID-19 ویکسینز کس چیز سے بنائی گئی ہیں؟

  • فعال اجزاء: اس بیکٹیریا یا وائرس کی بے ضرر شکل کی ایک بہت معمولی مقدار جس کے خلاف آپ کو مدافعت فراہم کی جا رہی ہے۔
  • پریزرویٹیوز اور اسٹیبلائزرز: ویکسین کے معیار کو برقرار رکھتے ہیں، ذخیرہ کاری کو محفوظ بناتے ہیں اور ان کے ناقص ہونے کو روکتے ہیں۔
  • ان مادوں کے باقی ماندہ اثرات جو ویکسین کی تیاری کے دوران استعمال کیے گئے ہیں، جن کی پیمائش آخری ویکسین میں فی ملین یا بلین حصوں کے طور پر کی جاتی ہے۔
  • پانی: بنیادی جزو۔

کیا COVID-19 کی ویکسینز میں جانوروں سے بنی مصنوعات شامل ہیں؟

جی نہیں۔ برطانیہ میں استعمال کے لیے منظور شدہ موجودہ COVID-19 کی ویکسینز میں جانوروں سے بنی مصنوعات شامل نہیں ہیں۔

کیا مجھے ویکسینز سے COVID-19 ہو سکتا ہے؟

جی نہیں۔

میں فی الوقت COVID-19 میں مبتلا ہوں، میں ویکسین کب حاصل کروں؟

آپ کو اس وقت تک ویکسین نہیں لینی چاہیے جب تک کہ آپ COVID-19 سے ٹھیک نہ ہو جائیں۔

COVID-19 کے مثبت ٹیسٹ کے 28 دن بعد، یا آپ کی علامات شروع ہونے کے 28 دن بعد آپ اپنا بوسٹر لے سکتے ہیں۔

مجھے طویل مدتی COVID ہے، کیا میں ویکسین حاصل کر سکتا/سکتی ہوں؟

طویل مدتی COVID اکثر COVID-19 کے طویل مدتی اثرات کو بیان کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جس میں کچھ لوگوں میں انفیکشن ختم ہونے کے بعد ہفتوں یا مہینوں تک علامات پائی جاتی ہیں۔ جو لوگ طویل مدتی COVID کے شکار ہیں وہ COVID-19 ویکسین حاصل کر سکتے ہیں اور انہیں مزید انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے میں ویکسینیشن سے فائدہ پہنچے گا۔

کیا مجھے ویکسین کی دو خوراکوں کی ضرورت ہے اور مجھے انہیں کب لینا چاہیے؟

ہاں، COVID-19 کے خلاف، بہترین، طویل مدتی تحفظ فراہم کرنے کے لیے Pfizer/BioNTech، Moderna اور AstraZeneca/Oxford ٹیکوں کے دو ڈوزیز کی ضرورت ہے۔

COVID-19 کی کئی قسم کی مختلف ویکسینز کیوں ہیں؟

عالمی وبا پر قابو پانے کے لیے COVID-19 کی مختلف ویکسینز ضروری ہیں کیوں کہ دنیا کی تمام آبادی کو ویکسین لگانے کے لیے اربوں خوراکیں تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ COVID-19 کی متعدد ویکسینز تیار کرنے کے ذریعہ اس کے حصول کا امکان زیادہ ہو گا۔

مجھے یہ کس طرح پتہ چلے گا کہ COVID-19 ویکسینز محفوظ ہیں؟

اس سے پہلے کہ کوئی بھی ویکسین آبادی کو دی جائے اس کا ٹیسٹنگ کے سخت مرحلہ سے گزرنا لازمی ہے۔ تمام دواؤں کی طرح، ویکسینز بھی وسیع پیمانے کے طبی تجربات سے گزرتی ہیں، جس میں انہیں رضاکاروں کے گروپوں میں تقسیم اور ان کی نگرانی کی جاتی ہے۔ UK میں، پھر تجربات کے نتائج کی تشخیص میڈیسینز اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی (MHRA) کے ذریعہ کی جاتی ہے۔

کیا COVID-19 ویکسینز تیار کرنے کی رفتار نے تحفظ پر سمجھوتہ کیا ہے؟

جی نہیں۔ COVID-19 ویکسینز پر طبی تجربات کے دوران تمام معیاری حفاظتی ضوابط کی تعمیل کی گئی ہے اور کسی بھی دیگر ویکسین یا دوا کی طرح سخت ضابطہ جاتی کارروائیاں مکمل طور پر پوری کی گئی ہیں۔

کیا COVID-19 ویکسینز اہلیت تولید کو متاثر کرتی ہیں؟

اس کا کوئی ثبوت نہیں پایا جاتا ہے کہ COVID-19 ویکسینز اہلیت تولید کو نقصان پہنچاتی ہیں یا حاملہ ہونے کے امکانات کو کم کرتی ہیں۔ اگرچہ طبی تجربہ میں شرکت کنندگان سے کہا گیا تھا کہ وہ حاملہ ہونے سے گریز کریں، تاہم تین ویکسینز کے تجربات کے دوران 57 حمل کے معاملات پیش آئے تھے جو ابھی تک UK میں منظور کیے گئے ہیں

کیا میں فلو ویکسین اور COVID-19 بوسٹر بیک وقت لگوا سکتا/سکتی ہوں؟

ایسے بہت سے لوگ جو فلو ویکسین لگوانے کے اہل ہیں وہ COVID-19 بوسٹر ویکسین بھی لگوانے کے اہل ہیں۔ اگر آپ کو دونوں ویکسینز کی پیش کش کی جاتی ہے تو انہیں بیک وقت لگوانا محفوظ ہے۔

 

NHS کی جانب سے ہر سال فلو ویکسین کی پیش کش کی جاتی ہے تاکہ فلو کی وجہ سے شدید بیمار ہونے کے خطرے سے لوگوں کو محفوظ رکھنے میں مدد مل سکے۔ اسے لگوانے کا سب سے بہتر وقت موسم خزاں یا فلو کے پھیلاؤ کے آغاز سے پہلے موسم سرما کے اوائل میں ہے۔

فلو ویکسین اس لیے اہم ہے کیوں کہ:

  • اس موسم سرما میں نسبتا زیادہ لوگوں کو فلو ہونے کا امکان ہے کیوں کہ COVID-19 کی عالمی وبا کے دوران اس کے تئیں کم ہی لوگوں میں قدرتی قوت مدافعت پیدا ہوئی ہوگی
  • اگر آپ کو بیک وقت فلو اور COVID-19 ہوتا ہے تو آپ کا شدید بیمار ہونے کا امکان زیادہ ہے
  • فلو اور COVID-19 کے خلاف ویکسین لگوانا آپ کو اور آپ کے آس پاس کے لوگوں کو ان دونوں شدید بیماریوں سے تحفظ فراہم کرے گا

اگر آپ کو COVID-19 ہو چکا ہے تو فلو ویکسین لگوانا محفوظ ہے۔ یہ فلو کو روکنے میں ابھی بھی مؤثر ہوگا۔

مجھے بوسٹر خوراک کی ضرورت کیوں ہے؟

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن سے تحفظ کم ہونا شروع ہو جاتا ہے، ایک بوسٹر خوراک اس تحفظ کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے جو آپ کو آپ کی پہلی 2 خوراکوں سے حاصل ہوا ہے۔ بوسٹر خوراک آپ کو COVID-19 سے شدید بیمار ہونے کے خلاف طویل مدتی تحفظ فراہم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

 

کیا ویکسین مجھے اتنا بیمار کر دے گی کہ کام پر نہ جا سکوں؟

تمام ادویات کی طرح، COVID-19 ویکسین بھی ضمنی اثرات کا سبب بن سکتی ہیں، لیکن ہر کسی کو یہ نہیں ہوتے، اور زیادہ تر ضمنی اثرات کم شدت کے ہوتے ہیں اور ایک ہفتے سے زیادہ نہیں رہنے چاہیئں، جیسے:

  • انجیکشن سے بازو میں درد
  • تھکاوٹ محسوس کرنا
  • سر درد
  • درد کا احساس
  • بیمار محسوس ہونا یا بیمار ہو جانا

اگر آپ کو ضرورت ہو تو آپ پیراسیٹامول جیسی درد کش ادویات لے سکتے ہیں۔

 

 

کارآمد لنکس

ویڈیوز اور دیگر وسائل سمیت COVID-19 ویکسینز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے

اپنی مفت COVID-19 ویکسین بک کروائیں
COVID-19 ویکسین کی وضاحت کرنے والی ویڈیوز پیش کردہ منجانب یوکے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی (سابقہ پبلک ہیلتھ انگلینڈ)
برطانونی اشارتی زبان (BSL) COVID-19 ویکسین سے متعلق ویڈیوز۔
COVID-19 کے ویکسینیشن پروگرام سے متعلق ایک ہدایت نامہ