رہنما اصولوں اور ضوابط میں تازہ ترین تبدیلیاں
اس وقت COVID-19 کے رہنما اصول ہر وقت تبدیل ہو رہے ہیں چونکہ ہم وائرس کے ساتھ زندگی گزارنے کا طریقہ سیکھ رہے ہیں۔ بالکل تازہ ترین رہنما خطوط کے لیے براہ کرم gov.uk ملاحظہ کریں۔ انگلینڈ میں بہت سے تاکیدی رہنما خطوط کو ہٹا دیا گیا ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹس یہاں ہیں:
COVID-19 ایک وائرس ہے جو لوگوں کو بیمار کر سکتا ہے۔ یہ ہر ایک کو مختلف طریقہ سے متاثر کرتا ہے۔ سب سے زیادہ عمر رسیدہ لوگ اور ایسے افراد خطرے میں ہوتے ہیں جنہیں صحت کے دائمی امراض لاحق ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کو معمولی بیماری ہوتی ہے، لیکن کچھ دیگر لوگ زیادہ لمبی مدت تک سنگین طور پر بیمار ہو سکتے ہیں اور انہیں کام یا اسکول سے کافی طویل رخصت کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ کچھ لوگوں کو ہسپتال جانے کی ضرورت ہوتی ہے اور کچھ لوگ افسوسناک طور پر فوت ہو سکتے ہیں۔
خود کو COVID-19 میں مبتلا ہونے، شدید بیمار ہونے اور اسے دوسروں تک پھیلنے سے روکنے کا بہترین طریقہ مکمل طور پر ویکسین حاصل کرنا ہے۔
COVID-19 ان لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ میں آنے سے پھیلتا ہے جو اس وائرس میں مبتلا ہوں۔ جب کوئی سانس لیتا ہے، بولتا ہے، کھانستا ہے یا چھینکتا ہے تو وہ اس وائرس پر مشتمل چھوٹے چھوٹے قطرات خارج کرتا ہے۔ اگر آپ ان قطرات میں سانس لیتے ہیں تو آپ کو COVID-19 ہو سکتا ہے۔ متاثرہ لوگ اسے پھیلا سکتے ہیں خواہ ان میں علامات نہ پائی جاتی ہوں۔
38 ڈگری سیلسیس سے زیادہ درجۂ حرارت ہونا یا آپ کے سینہ یا کمر پر چھونے سے گرم محسوس ہونا۔
آپ کو دن میں ایک یا 3 گھنٹے یا اس سے زیادہ بار کھانسی آتی ہے (اگر آپ کو عام طور پر کھانسی ہوتی ہے تو یہ معمول سے زیادہ خراب ہو سکتی ہے)۔
آپ کسی چیز کو سونگھ یا چکھ نہیں سکتے، یا چیزیں سونگھنے یا چکھنے میں مختلف لگتی ہیں۔
جو لوگ COVID-19 میں مبتلا رہے ہیں ان کا دعویٰ ہے کہ ان میں سے کچھ علامات ان میں پائی جاتی تھیں؛ بخار یا سردی لگنا، سانس کم آنا، یا سانس لینے میں دشواری ہونا، عضلات یا جسم میں درد، گلے کی سوزش، دست، سر درد، تھکان، متلی یا قے، بلغم یا ناک بہنا۔
اگر آپ اپنے یا اپنے گھرانے کے کسی دیگر فرد کے بارے میں فکرمند ہیں تو فوری طبی توجہ حاصل کریں۔ اگر کوئی ایمرجنسی نہ ہو تو 111.nhs.uk/covid-19 ملاحظہ کریں یا 111 پر کال کریں۔
اگر یہ کوئی طبی ایمرجنسی ہے، اور آپ کو ایمبولنس بلانے کی ضرورت ہے، تو 999 ڈائل کریں۔ آپریٹر سے کہیں کہ آپ کو یا آپ کے گھرانے کے کسی فرد کو COVID-19 ہے یا اس کی علامات پائی جاتی ہیں۔
NHS 111 online19 کے شکار زیادہ تر لوگ کچھ دنوں یا ہفتوں میں بہتر محسوس کرنے لگتے ہیں۔ کچھ لوگوں کے لیے، COVID-19 ایسی علامات کا سبب بن سکتا ہے جو انفیکشن کے ختم ہونے کے بعد ہفتوں یا مہینوں برقرار رہتی ہیں۔ اسے کبھی کبھی ‘پوسٹ–COVID-19 سنڈروم’ یا ‘طویل مدتی Covid‘ کہا جاتا ہے، عام طویل مدتی COVID کی علامات میں شامل ہیں:
اگر آپ COVID-19 ہونے کے 4 ہفتے یا اس سے زیادہ مدت کے بعد علامات کے بارے میں فکرمند ہیں تو آپ کو چاہیے کہ اپنے جی پی (GP) سے رابطہ کریں۔ مزید معلومات کے لیے ‘آپ کی COVID-19 کی بحالی صحت’ دیکھیں۔
ہم نے یہاں COVID-19 کے رہنما اصولوں کے بارے میں کثرت سے پوچھے جانے والے کچھ سوالات جمع کیے ہیں۔ اگر آپ کو اپنا سوال یہاں نظر نہیں آتا ہے تو، ہم سے رابطہ کریں۔
60 سال سے زیادہ عمر کے لوگ، اور وہ لوگ جو بنیادی طبی مسائل میں مبتلا ہیں ان کا سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ ہے۔
تاہم، کوئی بھی شخص COVID-19 کی وجہ سے بیمار ہو سکتا ہے اور شدید بیماری میں مبتلا ہو سکتا ہے یا کسی بھی عمر میں مر سکتا ہے۔
کچھ ایسے لوگ جنہیں COVID-19 ہو چکا ہے، خواہ وہ ہسپتال گئے ہوں یا نہ گئے ہوں، وہ مسلسل علامات کا تجربہ کرتے ہیں۔ اسے طویل مدتی کووڈ (Long Covid) کے نام سے جانا جاتا ہے۔
تمام وائرسیز وقت کے ساتھ بدل جاتے ہیں اور ایک عام بات ہے۔ وہ وائرس جو COVID-19 کا سبب بنتا ہے، تمام وائرسیز کی طرح کئی بار بدل چکا ہے اور ویرینٹس کے طور پر قابل لحاظ تبدیلیاں معلوم ہوئی ہیں۔ کچھ ویرینٹس اس وائرس کی سابقہ اسٹرینس (شکلوں) کو پیچھے چھوڑ سکتی ہیں اور کمیونٹی میں پھیل سکتی ہیں۔ ہر وہ نئی ویرینٹ جو گردش کرتی ہے اسے ایک نام دیا جاتا ہے۔
اومیکرون نامی ایک ویرینٹ ہے جو یو کے میں پھیل رہا ہے ۔ یہ ویرینٹ پوری دنیا میں بہت سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے کیوں کہ یہ زیادہ آسانی سے پھیلتا ہے اور COVID-19 کے دو ویکسین اس سے بچاؤ کے لیے کافی نہیں ہیں۔ ہر ایک کو مکمل تحفظ حاصل کرنے کے لیے ویکسینیشن اور بوسٹر شاٹ دونوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اب تک Omicron کے خلاف سب سے بہتر تحفظ COVID-19 کے ٹیکے اور موجودہ رہنما اصولوں پر عمل کرنا ہے۔
اومیکرون نامی ایک ویرینٹ ہے جو یو کے میں پھیل رہا ہے ۔ یہ ویرینٹ پوری دنیا میں بہت سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے کیوں کہ یہ زیادہ آسانی سے پھیلتا ہے اور COVID-19 کے دو ویکسین اس سے بچاؤ کے لیے کافی نہیں ہیں۔ ہر ایک کو مکمل تحفظ حاصل کرنے کے لیے ویکسینیشن اور بوسٹر شاٹ دونوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اب تک Omicron کے خلاف سب سے بہتر تحفظ COVID-19 کے ٹیکے اور موجودہ رہنما اصولوں پر عمل کرنا ہے۔
فی الحال اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ COVID-19 وائرس ماں کے دودھ کے ذریعے منتقل ہو سکتا ہے۔ تاہم، COVID-19 انفیکشن ایک بچے میں اسی طرح منتقل ہو سکتا ہے جس طرح کسی کے قریبی رابطے میں آنے سے ہو سکتا ہے۔ چہرہ ڈھانپنا ترسیل مرض کو کم کرنے کا ایک اچھا طریقہ ہے
دیگر ویریئنٹ کے مقابلے میں Omicron ویریئنٹ میں کم لوگوں کو ہسپتال میں علاج کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ لیکن اگرچہ اومیکرون ہلکی نوعیت کا ہے، یہ تیزی سے پھیلتا ہے جس کا مطلب ہے کہ بہت زیادہ لوگ COVID-19 میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
یہ بات جاننے کا بھی کوئی طریقہ نہیں ہے کہ کس کو کم شدت کا ہو گا اور کس کو نہیں ہو گا، البتہ UK ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی (UKHSA) کے تازہ ترین اعداد و شمار (29 دسمبر 2021) کے مطابق تصدیق شدہ Omicron انفیکشن میں مبتلا اسپتال میں داخل ہونے والے افراد میں سے 74% افراد نے ویکسین کی تین خوراکیں حاصل نہیں کی تھیں۔