ہمیں COVID-19 کے ساتھ رہتے ہوئے اب تقریباً 2 سال ہو چکے ہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ یہ کچھ مدت تک ہمارے ساتھ رہ سکتا ہے۔COVID-19 کی عالمی وبا کے بڑھنے سے ہم نے اس وائرس کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے۔ ہم لاک ڈاؤنز کے اندر اور باہر رہے ہیں، ہم نے انفیکشن کی شرح میں بڑھوتری اور گراوٹ دیکھی ہے اور ہم بہت سے نئے افکار جیسے ٹیسٹنگ، چہرے کے نقاب، خود کو الگ تھلگ رکھنے، ببلز، سماجی دوری اور ویکسینیشنز سے متعارف ہوئے ہیں۔
COVID-19 نے ہمیں اپنی روز مرہ زندگی گزارنے کے طریقہ کو تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ چیزیں تیزی سے بدل جاتی ہیں اور اس وائرس کے بارے میں اتنی ساری معلومات سامنے آئی ہیں کہ بعض اوقات یہ جاننا واقعی مشکل ہو جاتا ہے کہ کیا کریں۔
کووڈ کی وضاحت کا اصل مقصد فہم پہنچانا اور الجھن کو ختم کرنا اور یارک شائر اور ہمبر کے لوگوں کو وہ آسان حقائق اور معلومات فراہم کرنا ہے جن کی انہیں اس وقت اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ضرورت ہے جب ہم COVID-19 کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ مہم ان لوگوں کی حقیقی زندگی کے تجربات اور کہانیوں کو نمایاں کرتی ہے جو COVID-19 میں مبتلا ہیں، ویکسینیشن حاصل کر رہے ہیں، ٹیسٹ کروا رہے ہیں اور ذاتی علیحدگی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
ٹیسٹنگ
ویکسینیشن
خود کو الگ تھلگ رکھنا