COVID-19 کی معلومات میں کچھ اپڈیٹ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین نئی رہنمائی کے لیے براہِ مہربانی gov.uk
Gov.uk
Gov.uk
اپنی زبان میں ترجمہ کریں  
 

ٹیسٹنگ کی وضاحت۔

ٹیسٹنگ COVID-19 کے پھیلاؤ کے روکنے کا بہترین طریقہ ہے۔ COVID-19 کے لیے 2 قسم کی ٹیسٹنگ ہوتی ہے؛ پولیمیریز چین ری-ایکشن (PCR) ٹیسٹ یا ریپڈ لیٹرل فلو ٹیسٹ (LFT)

آپ کو ٹیسٹ کیوں کروانا چاہیے؟

اگر آپ میں COVID-19 کی کوئی علامات پائی جاتی ہیں یا اگر آپ کا کسی ایسے شخص سے رابطہ رہا ہے جسے COVID-19 ہے تو ٹیسٹ کروانا اہم ہے۔
  • اگر آپ میں COVID-19 کی علامات میں سے کوئی علامت پائی جاتی ہے (بخار، نئی مسلسل کھانسی یا چکھنے یا سونگھنے کی حس میں تبدیلی آنا یا ان کا ختم ہو جانا) تو آپ کو COVID-19 ہو سکتا ہے۔ آپ کو اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے کہ آپ کو وائرس ہے پی سی آر (PCR) ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے۔
  • اگر آپ کا ٹیسٹ مثبت ہے تو آپ گھر پر رہ کر اور ذاتی علیحدگی اختیار کر کے اپنے جاننے والے دیگر لوگوں تک COVID-19 کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
  • ٹیسٹنگ زندگیاں بچا سکتی ہے۔ 3 میں سے 1 شخص میں COVID-19 کی کوئی علامت نہیں ظاہر ہوتی ہے، اس لیے باقاعدہ لیٹرل فلو ٹیسٹ کروانے سے آپ کو غیر ارادی طور پر اپنے دوستوں، خاندان کے افراد اور کمیونٹی تک COVID-19 کو پھیلانے سے روکنے میں مدد ملتی ہے۔
  • لیٹرل فلو ٹیسٹ 99.97 فیصد درست ہوتے ہیں اور سب سے زیادہ متعدی افراد کی شناخت کرتے ہیں (ایسے افراد جن میں کوئی علامات نہ ہوں)، اس لیے مثبت ٹیسٹ کا مطلب ہے کہ آپ کو COVID-19 ہے اور آپ کو ذاتی علیحدگی اختیار کرنا چاہیے، اگرچہ آپ بہتر محسوس کر رہے ہوں، کیونکہ یہ دوسرے لوگوں کی حفاظت کرے گا۔
  • یسٹنگ مفت اور واقعی تیز رفتار ہوتی ہے۔ ایسے مختلف قسم کے ٹیسٹ کے لیے ذیل کا جدول دیکھیں جنہیں آپ اختیار کر سکتے ہیں۔
Thank you! Your message has been received.

ٹیسٹنگ کی قسمیں

COVID-19 کے لیے 2 قسم کی ٹیسٹنگ ہوتی ہے؛ پولیمیریز چین ری-ایکشن (PCR) ٹیسٹ یا ریپڈ لیٹرل فلو ٹیسٹ (LFT)۔ دونوں ٹیسٹ مفت ہیں اور UK میں کسی بھی شخص کے لیے دستیاب ہیں۔

لیٹرل فلو ٹیسٹس (LFT) ٹیسٹ

یہ ٹیسٹ ان لوگوں کے لئے استعمال کیا جانا چاہیئے جن میں علامات نہیں پائی جاتیں۔ وہ حمل کے ٹیسٹ سے ملتے جلتے آلہ کا استعمال کرتے ہوئے فوری نتیجہ فراہم کرتے ہیں۔ آپ آن لائن اپنے مفت ٹیسٹس کا آرڈر کر سکتے ہیں یا انہیں اپنی مقامی فارمیسی یا کمیونٹی سنٹر سے حاصل کر سکتے ہیں۔

 

LFTs درج ذیل کے لیے ہیں

 

  • اگر آپ میں کوئی علامات نہ پائی جاتی ہوں
  • صرف آپ کی ناک سے سواب کے ذریعہ نمونہ لینا
  • گھر پر ٹیسٹ کرنا
  • اپنے نتائج پانے کا انتظار کرنا
  • نتائج 15-30 منٹ میں
  • اگر مثبت ہو تو 10 دن تک ذاتی علیحدگی اختیار کریں
مفت لیٹرل فلو ٹیسٹ کا آرڈر کریں

پولیمیریز چین ری-ایکشن (PCR) ٹیسٹ

اس قسم کی ٹیسٹ ان لوگوں کے لیے جنہیں COVID-19 کی علامات ہیں۔ نتائج چیک کرنے کے لیے لیب میں بھیجے جاتے ہیں۔

 

PCR ٹیسٹس درج ذیل کے لیے ہیں

 

  • اگر آپ میں علامات پائی جاتی ہوں
  • آپ کے گلے کے غدود یا نتھنوں سے سواب کے ذریعہ نمونہ لینا
  • کسی مقامی ٹیسٹ سائٹ پر جائیں یا بذریعہ ڈاک ہوم کٹ وصول کریں
  • اپنا ٹیسٹ کسی لیب میں بھیجیں
  • نتائج عام طور پر 24 گھنٹے میں
  • اگر مثبت ہو تو 10 دن تک ذاتی علیحدگی اختیار کریں

ایک مفت PCR ٹیسٹ کا آرڈر کریں
مفید صلاح

لیٹرل فلو ٹیسٹ ہفتے میں دو بار کریں (3 یا 4 دن کے وقفہ سے) خاص طور پر اگر آپ بڑے پروگراموں، خاندان کے افراد کے اجتماعات یا بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اس طرح آپ ان لوگوں تک جن کی آپ پرواہ کرتے ہیں یا بیک وقت بہت سارے لوگوں تک COVID-19 پھیلانے کے امکان کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

When do you need a PCR test?

آپ کو جلد سے جلد پولیمیریز چین ری-ایکشن (PCR) ٹیسٹ کروانا چاہیے، اگر آپ کے اندر درج ذیل علامات میں سے کوئی علامت پائی جاتی ہے، خواہ وہ کتنی معمولی ہی کیوں نہ ہو۔ اگر آپ کے اندر مندرجہ بالا علامات میں سے کوئی علامت پائی جاتی ہے تو آپ کو گھر پر رہنا چاہیے اور ذاتی علیحدگی اختیار کرنی چاہیے اور صرف ٹیسٹ کروانے کے لیے گھر سے باہر نکلنا چاہیے۔

بخار

38 ڈگری سیلسیس سے زیادہ درجۂ حرارت ہونا یا آپ کے سینہ یا کمر پر چھونے سے گرم محسوس ہونا۔

نئی، مسلسل کھانسی

آپ کو دن میں ایک یا 3 گھنٹے یا اس سے زیادہ بار کھانسی آتی ہے (اگر آپ کو عام طور پر کھانسی ہوتی ہے تو یہ معمول سے زیادہ خراب ہو سکتی ہے)۔

آپ کی سونگھنے یا چکھنے کی حس کا ختم ہو جانا، یا ان میں تبدیلی آنا

آپ کسی چیز کو سونگھ یا چکھ نہیں سکتے، یا چیزیں سونگھنے یا چکھنے میں مختلف لگتی ہیں۔

حقیقت

کورونا وائرس کے شکار 3 لوگوں میں سے 1 میں علامات نہیں پائی جاتی ہیں لیکن پھر بھی وہ دوسروں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے باقاعدہ لیٹرل فلو ٹیسٹ کروانا بہت اہم ہے۔

Thank you! Your message has been received.

PCR ٹیسٹ کس طرح کروائیں

PCR ٹیسٹ کس کریں

لیٹرل فلو ٹیسٹس

ریپڈ لیٹرل فلو ٹیسٹس ان لوگوں میں کیسز تلاش کرنے میں مدد دیتے ہیں جن میں علامات نہ پائی جاتی ہوں لیکن پھر بھی وہ متاثر کر سکتے اور وہ یہ وائرس دوسروں تک منتقل کر سکتے ہوں۔ آپ لیٹرل فلو ٹیسٹنگ کٹس یہاں آرڈر کر سکتے ہیں

اس ٹیسٹ میں عام طور پر، ایک سواب کا استعمال کرتے ہوئے، آپ کے گلے اور ناک، یا صرف ناک، سے نمونہ لینا شامل ہوتا ہے۔

اگر آپ گھر پر ریپڈ لیٹرل فلو ٹیسٹ کرتے ہیں، تو آپ کو اپنا نتیجہ 15 – 30 منٹ کے اندر مل جائے گا۔ اگر آپ نے یہ ٹیسٹ کسی ٹیسٹ سائٹ پر کروایا تھا تو آپ کو 2 گھنٹے کے اندر اپنے نتائج کے ساتھ ایک متنی پیغام یا ای میل موصول ہوگا۔ اگر آپ 12 گھنٹے کے اندر اپنا نتیجہ وصول نہیں کرتے تو آپ کو ایک اور ریپڈ لیٹرل فلو ٹیسٹ کروانا چاہیے۔

مفید صلاح

لیٹرل فلو ٹیسٹ مفت ہیں اور COVID-19 کا پتہ لگانے میں مدد دیتے ہیں، اگر آپ کے اندر کوئی علامات نہ پائی جاتی ہوں۔ آپ انہیں یہاں آرڈر کر سکتے ہیں، انہیں اپنی مقامی فارمیسی یا کمیونٹی سنٹر سے حاصل کر سکتے ہیں یا 119 پر کال کر سکتے ہیں (موبائل اور لینڈ لائنز سے مفت ہے۔ لائنیں 7 بجے صبح سے 11 بجے رات تک کھلی ہوتی ہیں)۔

ٹیسٹنگ سے متعلق کثرت سے پوچھے جانے والے سوالات (FAQ)

ہم نے یہاں COVID-19 کی ٹیسٹنگ سے متعلق کثرت سے پوچھے جانے والے کچھ سوالات جمع کیے ہیں۔ اگر آپ کو اپنا سوال یہاں نہیں نظر آتا ہے تو، ہم سے رابطہ کریں۔

سوال

مجھے PCR ٹیسٹ کب کروانا چاہیے؟

آپ کو جتنی جلدی ممکن ہو PCR ٹیسٹ کروانا چاہیے اگر:

  • آپ کے اندر COVID-19 کی علامات پائی جاتی ہیں
  • آپ نے PCR ٹیسٹ کیا تھا اور آپ کے ٹیسٹ کا نمونہ پڑھا نہیں جا سکا تھا

اگر آپ کے اندر علامات پائی جاتی ہیں تو آپ کو اپنے نتائج وصول کرنے تک ذاتی علیحدگی اختیار کرنی چاہئے۔

 

مجھے لیٹرل فلو ٹیسٹ کب کروانا چاہیے؟

کوئی بھی شخص علامات ظاہر ہوئے بغیر بھی باقاعدہ ریپڈ لیٹرل فلو ٹیسٹ کروا سکتا ہے۔

 

COVID-19 کے شکار 3 لوگوں میں سے 1 میں علامات نہیں پائی جاتیں لیکن پھر بھی وہ دوسروں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ آپ کو باقاعدگی سے ریپڈ ٹیسٹ کروانا چاہیئے خصوصا ایسے وقت میں جب آپ کو وائرس حاصل کرنے اور پھیلانے کا امکان زیادہ ہو تاکہ یہ پتہ لگ سکے کہ آیا آپ میں یہ وائرس پایا جاتا ہے۔ اگر لوگوں کا ٹیسٹ مثبت ہوتا ہے اور وہ ذاتی علیحدگی اختیار کرتے ہیں تو اس سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔

 

خواہ آپ ویکسین لگوا چکے ہیں، پھر بھی اس چیز کا امکان پایا جاتا ہے کہ آپ COVID-19 کو منتقل کر سکتے ہیں، اس لیے آپ کو باقاعدگی سے ٹیسٹ کرواتے رہنا چاہیے۔