COVID-19 کی معلومات میں کچھ اپڈیٹ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین نئی رہنمائی کے لیے براہِ مہربانی gov.uk
Gov.uk
Gov.uk
اپنی زبان میں ترجمہ کریں  
 

کووڈ کی وضاحت کے بارے میں۔

Covid کی وضاحت ایک مہم ہے جو یارک شائر اور ہمبر کے لوگوں کو COVID-19 کے ساتھ زندگی جینے اور کام کرنے میں مدد دیتی ہے۔

کووڈ کی وضاحت کے بارے میں۔

مہم حقائق، رہنما اصول، حقیقی لوگوں کی کہانیاں اور معلومات فراہم کرتی ہے، جنہیں پڑھنے میں آسان صلاح کی شکل میں 12 سے زائد مختلف زبانوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ہمیں COVID-19 کے ساتھ رہتے ہوئے اب تقریباً 2 سال ہو چکے ہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ یہ کچھ مدت تک ہمارے ساتھ رہ سکتا ہے COVID-19 کی عالمی وبا کے بڑھنے سے ہم نے اس وائرس کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے۔ ہم لاک ڈاؤنز کے اندر اور باہر رہے ہیں، ہم نے انفیکشن کی شرح میں بڑھوتری اور گراوٹ دیکھی ہے اور ہم بہت سے نئے افکار جیسے ٹیسٹنگ، چہرے کے نقاب، ذاتی علیحدگی، ببلز، سماجی دوری اور ویکسینیشنز سے متعارف ہوئے ہیں۔

COVID-19 نے ہمیں اپنی روز مرہ زندگی گزارنے کے طریقہ کو تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ چیزیں تیزی سے بدل جاتی ہیں اور اس وائرس کے بارے میں اتنی ساری معلومات سامنے آئی ہیں کہ بعض اوقات یہ جاننا واقعی مشکل ہو جاتا ہے کہ کیا کریں۔

کووڈ کی وضاحت کا اصل مقصد فہم پہنچانا اور الجھن کو ختم کرنا اور یارک شائر اور ہمبر کے لوگوں کو وہ آسان حقائق اور معلومات فراہم کرنا ہے جن کی انہیں اس وقت اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ضرورت ہے جب ہم COVID-19 کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ مہم ان لوگوں کی حقیقی زندگی کے تجربات اور کہانیوں کو نمایاں کرتی ہے جو COVID-19 میں مبتلا ہیں، ویکسینیشن حاصل کر رہے ہیں، ٹیسٹ کروا رہے ہیں اور ذاتی علیحدگی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

Covid کی وضاحت کو حکومت کے ذریعے یارک شائر اور ہمبر کے 15 مقامی حکام کی رائے اور بصیرت کے ساتھ مامور کیا گیا ہے۔ COVID-19 سے متعلق تمام معلومات gov.uk اور nhs.uk سے اخذ گئی ہیں۔ یہ مہم کمیونٹیز کے ساتھ باہم مل کر تیار کی گئی ہے اور یہ Magpie نے ڈیزائن کی ہے۔

رابطہ کریں

اگر آپ اس مہم کے بارے میں کوئی سوال یا استفسار رکھتے ہیں تو برائے مہربانی اس رابطہ فارم کی خانہ پری کریں:

Thank you! Your message has been received.

اس موسم سرما میں صحت مند کیسے رہیں: COVID-19 کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے ایک مفید

ائیڈ

اردو آڈیو ورژن

آخری اپ ڈیٹ: دسمبر 2021

 

سیکشن 1: COVID-19 کے ساتھ زندگی گزارنا

 

سیکشن 2: ذاتی علیحدگی اختیار کرنا

 

سیکشن 3: اپنی حفاظت کیسے کریں

 

ٹرانسکرپٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں